19 ربیع الاول 1448ھ
2 ستمبر 2026ء
بدھ | Wednesday
✦ قرآن ✦
رَبِّ اغۡفِرۡ لِیۡ وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِمَنۡ دَخَلَ بَیۡتِیَ مُؤۡمِنًا وَّ لِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ وَ الۡمُؤۡمِنٰتِ ؕ وَ لَا تَزِدِ الظّٰلِمِیۡنَ اِلَّا تَبَارًا
میرے پروردگار! میری بھی بخشش فرما دیجیے ، میرے والدین کی بھی ، ہر اس شخص کی بھی جو میرے گھر میں ایمان کی حالت میں داخل ہوا ہے اور تمام مومن مردوں اور مومن عورتوں کی بھی۔ اور جو لوگ ظالم ہیں ، ان کو تباہی کے سوا کوئی اور چیز عطا نہ فرمایے۔
وضاحت:
ایمان کی قید اس لئے لگائی کہ آپ کے گھر والوں میں سے آپ (نوح علیہ السلام) کی بیوی آخر تک کافر رہی اور ایمان نہیں لائی جیسا کہ سورۃ تحریم (10:66) میں گزر چکا ہے۔
حوالہ: سورۃ نوح آیت 28