19 جمادی الاول 1448ھ
31 اکتوبر 2026ء
ہفتہ | Saturday
✦ قرآن ✦
بِاَیِّ ذَنۡۢبٍ قُتِلَتۡ
کہ اسے کس جرم میں قتل کیا گیا؟
وضاحت:
جاہلیت کے زمانے میں ایک انتہائی وحشیانہ رسم یہ تھی کہ لوگ عورتوں کو منحوس سمجھتے تھے، اور بعض قبیلے ایسے تھے کہ اگر اُن میں سے کسی کے یہاں بچی پیدا ہو جاتی تو وہ شرم کے مارے اُس بچی کو زندہ زمین میں دفن کر دیتا تھا۔ قیامت میں اُس بچی کو لاکر پوچھا جائے گا کہ تمہیں کس جرم میں موت کے گھاٹ اُتارا گیا تھا؟ اس سے اُن ظالموں کو سزا دینا مقصود ہوگا جنہوں نے اُس بچی کے ساتھ ایسی درندگی کا معاملہ کیا۔
حوالہ: سورۃ التکویر آیت 9