0

پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی

ڈونیڈن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، جس کے بعد میزبان ٹیم نے 5 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ بارش کے باعث میچ کو 15، 15 اوورز تک محدود کیا گیا تھا۔

پاکستان کی بیٹنگ

پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام رہی۔ اوپنر حسن نواز کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے، جبکہ محمد حارث نے 11 رنز بنائے۔ خوشدل شاہجہانداد خان صفر اور عرفان خان نیازی 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان سلمان آغا نے مشکل وقت میں ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے 46 رنز بنائے، جبکہ شاداب خان نے 14 گیندوں پر 26 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ اختتامی لمحات میں شاہین شاہ آفریدی نے 22 رنز بنائے اور ٹیم کا مجموعہ 135 رنز تک پہنچایا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سودھی، جیکب ڈفی، بین سیرز، جیمز نیشم اور مائیکل بریسویل نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ کی بیٹنگ

136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے جارحانہ آغاز کیا۔ ٹم سیفرٹ نے 22 گیندوں پر 45 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 5 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔ فن ایلن نے 38 رنز بنائے جبکہ مارک چیپمین 1 اور جیمز نیشم 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

مچل ہے نے 21 رنز بنائے اور کپتان مائیکل بریسویل نے 5 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔ نیوزی لینڈ نے ہدف 13.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی باؤلنگ

پاکستان کی باؤلنگ لائن بھی توقعات پر پورا نہ اتر سکی۔ حارث رؤف نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد علی، خوشدل شاہ اور جہانداد خان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

ٹیم میں تبدیلیاں

دوسرے میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، ابرار احمد کی جگہ حارث رؤف کو شامل کیا گیا۔ نیوزی لینڈ نے بھی ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں، کائل جیمیسن اور ٹم رابنسن کی جگہ جمی نیشم اور بین سیرز کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

سیریز کی صورتحال

نیوزی لینڈ نے پہلے میچ میں بھی پاکستان کو شکست دی تھی، اس طرح نیوزی لینڈ نے پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ پاکستان کو سیریز میں واپسی کے لیے آئندہ تینوں میچز جیتنے کی ضرورت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں