0

عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا عہدہ سنبھال لیا

عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کے طور پر اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے 31 مارچ 2025 کو اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد اس منصب سے سبکدوش ہونے والے سفیر منیر اکرم کی جگہ لی۔ منیر اکرم نے دو دہائیوں تک اس عہدے پر خدمات انجام دیں اور 80 سال کی عمر میں ریٹائر ہوئے۔

سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی اور اس دوران اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ ان افراد کے تحفظ کو یقینی بنائے جو دوسروں کی خدمت کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارکنوں کو دھمکیوں اور تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے غزہ کے سنگین بحران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور تمام فریقین کے لیے لازم ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی پاسداری کریں۔ پاکستانی مندوب نے زور دیا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی جائیں، ذمہ داروں کو جوابدہ بنایا جائے، اور سلامتی کونسل کے ذریعے پابندیاں عائد کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں