0

پاکستان میں شوال کا چاند: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

پاکستان میں شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا ایک اہم اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس کی سربراہی کمیٹی کے چیئرمین مولانا ابوالخبیر آزاد کریں گے۔ اس کے علاوہ، صوبائی سطح پر بھی رویت ہلال کمیٹیاں اپنے متعلقہ علاقوں میں اجلاس منعقد کریں گی تاکہ چاند کی رویت کے بارے میں فیصلہ کیا جا سکے۔

پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے “سپارکو” کے مطابق، شوال کا چاند گزشتہ روز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجکر 58 منٹ پر وجود میں آیا تھا۔ اتوار کو سورج غروب ہونے کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹوں سے زائد ہوگی۔ ادارے کا کہنا ہے کہ آج پاکستان بھر میں شوال کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات موجود ہیں، جس کے بعد عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

دوسری جانب، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں آج عید الفطر کا تہوار بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے۔ تاہم، یورپ کے ممالک جیسے کہ برطانیہ اور کینیڈا میں عید الفطر 31 مارچ کو منائے جانے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

پاکستان میں چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا، اور عوام بے چینی سے اس اعلان کا انتظار کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں