0

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کی معمولی کمی کا اعلان کرتے ہوئے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تاہم، عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود یہ ریلیف عوام تک مکمل طور پر منتقل نہیں ہو سکا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول کی نئی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو کہ اس سے قبل 255 روپے 63 پیسے فی لیٹر تھی۔ یہ فیصلہ آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوگا اور اگلے 15 روز تک برقرار رہے گا۔ دوسری جانب، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ بدستور 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل سمیت دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی موجودہ سطح پر برقرار رکھی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز یعنی 15 مارچ کو بھی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، جبکہ پیٹرولیم لیوی کو 60 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کردیا گیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر صارفین کو خاطر خواہ ریلیف نہ ملنے کی وجہ ٹیکسوں اور لیویز میں اضافہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں